اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام پانچ بجے قوم سے خطاب کریں گے، خطاب کی ریکارڈنگ کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔
عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2021
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی تکالیف کا تدارک ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اوران کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔