بابر اعظم یہ اعزاز لے اڑے ۔فائل فوٹو
بابر اعظم یہ اعزاز لے اڑے ۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ۔ بابر اعظم نے پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی

دبئی:بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔

آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابراعظم  ترقی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پرآ گئے تھے اس کے بعد 70رنز بناکر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان  کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ، جس کے بعد وہ نپہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیںبلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد رضوان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔