اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمراں خان جھوٹا خطاب کرکے مزید گناہ نہ کریں ، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج بھی قوم سے خطاب میں غلط بیانی کریں گے۔ تین سال میں عمران خان نے عوام کو بے روزگاری،مہنگائی اوربھوک کا پیکج دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے کر دینا ریلیف نہیں ہوتا۔ ادویات 500 فیصدمہنگی کرنےسےعوام کوریلیف نہیں دیاجاتا۔ مہنگائی، قرض اور پٹرول کی قیمتوں کاریکارڈٹوٹ رہاہے۔ خطےمیں سب سےمہنگاملک پاکستان ہے۔ جس دن وزیراعظم ریلیف کی بات کرتے ہیں اسی دن قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی،قرض اور پٹرول کی قیمتوں کاریکارڈٹوٹ رہاہے،خطےمیں سب سےمہنگاملک پاکستان ہے،جس دن وزیراعظم ریلیف کی بات کرتے ہیں اسی دن قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان ملک میں اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ دینے آئے ہیں ،پہلے آٹا ،چینی اور کپاس ایکسپورٹ ہوتی تھی ،آج یہ اشیا درآمد ہوتی ہیں ،عمران خان نے لنگر خانے کھولے تھے وہ بھی بند کردئیے،آج وہی دھوکہ ہوگاجوگزشتہ 3 سال سے کر رہےہیں۔ْ
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف پیکج کااعلان کرناہےتواپنےاستعفےکااعلان کریں،شایداب عمران خان کاخواب شہزاداکبربنناہے۔