دبئیَ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلیے173رنز کا ہدف دیدیا۔
اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوز لینڈ کی جانب سے مقرررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے گئے اوراسکاٹ لینڈ کو جیت کیلیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، ڈیرل مچل زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو پائے اور 13 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے۔
مارٹن گپتل نے عمدہ بیٹنگ کی اور93رنزکی شاندار اننگ کھیلی وہ بدقسمتی سے سنچری اسکورکرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اوروہیل کی گیند پرکیچ آوٹ ہو گئے۔ کپتان کین ولیمسن بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے بھی صرف ایک رن بنا کرآوٹ ہو گئے۔
گلین فلپس33رنز بنا کرپویلین لوٹے۔جیمز نیسان10اور مچل سینٹر2رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف اوربراڈ وھیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔