دبئی۔ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے74رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلہ دیش کے کھلاڑی اسپنر ایڈم زمپا کے سامنے ٹک نہ سکے ،صرف15 اوورز میں73 رنزکر پولین لوٹ گئے،ایڈم زمپا نے5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلا دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اوپننگ پرآنے والے لٹن داس میچ کے آغاز میں ہی بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے سومیا سرکار بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف پانچ رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند کا نشانہ بنے ۔
شمیم حسین18رنز بنا سکے ،مہدی حسن بغیر کوئی بنائے پویلین لوٹ گئے یہ دونوں بیٹسمین لگاتار دو گیندوں پرایڈم زمپا کا شکار بنے۔کپتان محمداللہ کو مچل اسٹارک نے دبوچا وہ16رنز کے مہمان ٹھہرے۔
بنگلادیش کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، اوپنر محمد نعیم 17، کپتان محموداللہ17 اور شمیم حسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پرآنے کی کوشش کرینگے۔
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں کپتان محمود اللہ ریاض، محمد نعیم، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، عفیف حسین، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان آرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔