کراچی:سندھ کے علاقے بدین کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کراچی، ٹھٹھہ،سجاول اور بدین میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ نیو چالی، پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔
واضح رہے زلزلے قدرتی آفت ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔