اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت عوام کو تکلیف دے سکتی ہے، ریلیف اس کے بس کی بات نہیں ۔
اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے نالائقی، نااہلی او کرپشن کی ہر حد پارکردی ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کرے گا، حکومت ابھی پترولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ، قوم پوچھ رہی ہے ، یہ اچھے دن لائے ہیں؟۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔