شارجہ۔نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو جیت کیلئے164رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے ٹاس جیت کر بائولنگ کافیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوز ی لینڈ ٹیم نےپہلے بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلیے 164رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39رنز اور نشام 35رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا ہدف دینے میں اہم کر دار ادا کیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈارئل مچل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ مارٹن گپٹل 18 اور ڈارئل مچل 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 28 رنز ہی بنانے مین کامیاب ہوئے۔دیون کانوائے رن آئوٹ ہوئے انہوں نے17رنز بنائے۔