اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کیے جس میں حکومت سے نجات پانے سمیت دیگر امو رپر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن ، سردار اخترجان مینگل ، آفتاب احمد شیر پاؤ،ایمل ولی خان ، انس نورانی اور مالک بلوچ سے ٹیلیفونک رابطے کئے ۔ شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کی حکمت عملی ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے رابطے میں کہا کہ عوام مہنگائی اور حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، رہنماؤں میں مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندراورباہر بھرپور ردعمل پراتفاق کیا گیا ۔ قائدین نے اتفاق کیا کہ موجودہ حکمرانوں سےنجات چاہتے ہیں، یہ حکومت رہی توعوام اورمعیشت زندہ نہیں رہے گی۔