ڈیفنس تھانے کی گشت پر مامور موبائل نمبر 5نے ڈی ایچ اے سرائیکی پلیا سے ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں مزدوری کرنے کے لئے جانے والے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیفنس تھانے کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول ہیں شہری آئے روز اپنی قیمتی اشیاءسے محروم ہورہے ہیں۔
جبکہ ڈیفنس تھانے کی گشت پر مامور پولیس موبائل نمبر 5 چوروں اور ڈکیتوں کو پکڑنے کے بجائے سادہ لوح شہریوں کو رو ک کرتلاشی اور کا غزات کی چیکنگ کے بھانے شہریوں کو حراساں کر رہی ہے اور رشوت وصولی کے بعد جانے دے رہی ہے ۔
با خبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس تھانے کی گشت پر مامور تمام پولیس موبائلز ڈیفنس تھانے کے منشی حارث کی سرپرستی میں دن بھر سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کرتی ہیں اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ڈیفنس تھانے کے منشی حارث کو تھانے چلانے کا خرچہ دیا جاتا ہے ۔
مزکور ہ پولیس موبائل پر تعینات پی سی ناصر اور پی سی شریف اور دیگر اہلکاروں نے سرائیکی پلیا سے گزرنے والے شہریوں ،ریڑھی والوں رکشہ والوں کا گزرنا دوبہر کر دیا ہے ا ور ہر آنے جانے والے افراد سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔
مزکورہ موبائل نمبر 5پر تعینات اہلکار صبح ساڑھے 10سے لے کر رات گئے تک سرائیکی پلیا پر موبائل لگا کر ہر آنے اور جانے والے افراد کو روکتے ہیں حراساں کرتے ہیں اور کھلے عام رشوت وصولی کرتے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈیفنس تھانے میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اشرف جوگی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ر رابطہ کرنے پر انہونے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔