آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ ، پاکستان ،افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔
بھارت کوگروپ 2 میں پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی7 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔
اس فتح کے بعد بھارت اگرچہ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے مگر اس کا نیٹ رن ریٹ پلس 1619 ہے۔اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے اور بھارت اسکاٹ لینڈ کیخلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کرتا ہے تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی