کراچی: خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دائرہ کار میں آتی ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق یہ ایک حساس معاملہ ہے،انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا ہے اور خفیہ کیمروں کا جائزہ لیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اس بات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی کہ کیمرے کتنا عرصہ قبل اور کیوں لگائے گئے تھے،ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا اور محکمہ تعلیم سے بھی تفصیلات حاصل کریں گے ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ انکا ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی سے بھی رابطہ ہوا ہے،انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے خلاف سائبر کرائم کو کمپلین کردی گئی ہے.
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اسکول پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔