کراچی:سرجانی ٹاون پولیس نے معصوم 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ احتجماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرجائی ٹاﺅن کےعلاقے تیسئرٹاﺅں لیاری نالہ ایریا کے علاقے میں گزشتہ روز 10 سالہ معصوم بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان اللہ رکھیو اور منیر بنگالی کوسرجانی تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے سرجانی ٹائون پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، متاثرہ بچی نے جمعے کے روز اپنی والدہ کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا ، پولیس کے مطابق جس کے بعد والدین اور دیگر رشتہ دار بچی کو تھانے لیکر آئے۔
سرجانی ٹائون پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور و اسکے ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیاہےاور ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1760 درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایک مقام پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کا بھی میڈیکل کروایا ہے۔