لاہور میں چینی نایاب۔ قیمت 150 روپے فی کلو تک پہچ گئی

November 7, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
شوگر ملز سے روک دیا

لاہورکے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہچ گئی مگراس کے باوجود شہر میں چینی کی قلت سے شہری پریشان ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اکبری منڈی میں چینی 50 کلو تھیلا 7 ہزار50 روپے تک پہنچنے کے باوجود نایاب ہے ،درآمد شدہ چینی کا تھیلا چارہزار 356 روپے میں دستیاب ہے مگر اس کے خریدار کم ہیں ۔ ہول سیل ڈیلزکے مطابق درآمد شدہ چینی کوئی نہیں خریدتا،مقامی چینی کی قلت ہے شوگر ملز سپلائی نہیں کر رہیں ۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی بازار میں 150 روپے کلو ہونے کے باوجود نہیں مل رہی ۔