اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کے بیشترممالک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر پاکستان بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سےعالمی سطح پراشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
While an unprecedented rise in commodity prices internationally has adversely affected most countries in the world as a result of Covid lockdowns, Pakistan mashaAllah has fared relatively much better.https://t.co/KCKt8RipNs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2021
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ ڈالربھی 175 روپے کو چھونے کے بعد لگ بھگ 170 روپے پرآگیا ہے ۔
دوسری جانب مارکیٹوں میں چینی کے بحران کے باعث چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں مہنگائی کی لہر سے عوام شدید پریشان ہیں۔