وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی پر ڈرون میزائل کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔فائل فوٹو
وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی پر ڈرون میزائل کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔فائل فوٹو

عراق کے وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون سے حملہ۔ گارڈز زخمی

بغداد:راق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ، حملے میں عراقی وزیر اعظم محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈ ز زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر کو ڈرون حملہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تاہم عراقی وزیراعظم محفوظ رہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسزکے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی پر ڈرون میزائل کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ حملے میں ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈرون حملے کی ذمے داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قاتلانہ حملے میں وہ مکمل محفوظ ہیں تاہم دشمنوں کے میزائل ہمارے عزم اور حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتے، عوام کی سلامتی  اورقانون کے نفاذ کے لیے موجود سیکیورٹی فورسز پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عراق کے وزیر اعظم کے گھر پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عراق کے مرکز میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، عراق کی خود مختاری اور آزادی برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں ، حملے کی  تحقیقات کے لئے  عراقی سکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔