لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والوں میں 4 افراد لاہور اورایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے، صوبہ بھر میں اب تک 68 افراد مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 525 کیسز میں سے 414 کا تعلق لاہور سے ہے ، راولپنڈی سے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8 اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے7 مریض رپورٹ ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ملتان اور شیخو پورہ سے پانچ ، پانچ ، اٹک ، قصور، مظفر گڑھ اور پاکپتن سے چار، چار جبکہ چکوال سے ڈینگی کے تین مریض رپورٹ ہوئے ۔