ابو ظہبی:افغانستان نے نیوزی لینڈ کو انتہائی اہم میچ میں جیت کیلیے 125رنزکا ہدف دیدیا،نجیب اللہ زدران نے شاندار بیٹنگ کی اور73رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔
افغانستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 125رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر محمد شہزاد اورحضرت اللہ نے میدان میں اترکرکھیل کا آغازکیا لیکن محمد شہزاد ایڈم کی گیند پروکٹ کیپرکے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور صرف 2 رنزہی بنا سکے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے حضرت اللہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور4 رنز پر بولٹ کی گیند پر سینٹنرکے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلین پہنچ گئے ۔
افغانستان کی تیسری وکٹ 19رنز پرگری،رحمان اللہ گربازسودھی کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے انہوں نے 9 بالوں پر6 رنز بنائے.گلبدین نائب15رنز بنا سکےانہیں سوڈھی نے بولڈ کیا۔کپتان محمد نبی14رنز کے مہمان ٹھہرے،ٹم سودھی نے انہیں اپنا شکار بنایا۔آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین راشد خان تھے انہوں نے تین رنز بنائے۔
نجیب اللہ زدران نے شاندار بیٹنگ کی،انہوں 73 رنز بنائے،وہ بولٹ کی گیند پرکیچ آئوٹ ہوئے،اس کے بعد جنت کریم کو ایش سوڈھی نے اپنا شکار بنایا وہ 2 رنز بنا پوiلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین اور ٹم سودھی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ جیمز نیشام، ایش سوڈھی اورایڈم میلان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں مجیب کی واپسی ہوئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔