ابو ظہبی میں ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آج کے میچ کی پچ تیار کرنے والا کیوریٹر مردہ حالت میں پایا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان اور نیوز لینڈ کے درمیان میچ کیلیے ابو ظہبی اسٹیڈیم کی پچ تیارکرنے والے کیوریٹرنے خود کشی کی ۔ ذرائع کے مطابق موہن سنگھ نامی کیوریٹر میچ سے قبل مردہ حالت میں پایا گیا ۔