نیوزی لینڈ کی فتح سے بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا
نیوزی لینڈ کی فتح سے بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہراکر بھارت کا بوریا بستر گول کردیا

نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی20 میں اپنے آخری میچ میں افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکرمیگا ایونٹ سے بھارت کا بوریا بستر گول کردیا۔اس بہترین فتح کے ساتھ بلیک کیپس نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
افغانستان نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنائے تھے۔ جواب میں بلیک کیپس نے ہدف19یں اوور کی پہلی گیند پر2وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ ٹرینٹ بولٹ کو تباہ کن بالنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 4اوور میں صرف 17 رنز دے کر 3شکار کیے۔
نیوزی لینڈ کے کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ہیں اور غالب امکان ہے کہ گرین شرٹس اپنا ناک آؤٹ میچ کینگروزکیخلاف کھیلیں گے تاہم سیمی فائنل کی حتمی لائن اپ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کے نتیجے کے بعد مکمل ہوگی۔