کراچی:دورہ پاکستان پر آئی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی پہلے ون ڈے قومی ٹیم کے خلاف کراچی میں بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم نے 29 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر129 رنز بنا لیے ۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹین اور راشدہ ولیمز نے اوپننگ کی ۔ فاطمہ ثنء نے میچ کا پہلا اوور میڈن کیا ، انعم امین نے دوسرے اوور کی پہلی گیند وائڈ پھینکی جبکہ اس کے علاوہ ان کو کوئی رن نہ بنا ۔ فاطمہ ثنا نے تیسرا اوور پھینکا جس کی پہلی اور دوسری گیند پر بیٹر ڈینڈرا ڈوٹین نے دو چوکے لگا کر اپنی ٹیم پر قائم ہونے والے پریشر کو توڑا ۔
11 اوور تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنا چکی تھی ،بارہویں اوورکی پانچویں گیند پرانعم امین نے راشدہ ولیمز کو کلین بولڈ کر دیا۔ اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر ناشرہ سندھو نے ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر کو پویلین کی راہ دکھائی ، سٹیفنی کا کیچ پاکستانی ٹیم کی کپتان اور وکٹ کیپر سدرہ نواز نے تھاما ۔