اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار547 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9افراد جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 449 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔
ملک بھر میں 12 لاکھ 77 ہزار 160 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، 22 ہزار 733 ایکٹؤ کیسز ہیں جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 880 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں کورونا سے 4 چار لاکھ 71 ہزار 963 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، سات ہزار596 افراد جاں بحق ہوئے ، 13 ہزار 40 ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 41 ہزار176 افراد متاثر ہوئے ، 12 ہزار 949 کا انتقال ہوا جبکہ صوبے میں سات ہزار 764 ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ پانچ ہزار 774 کی اموات ہوئیں ، ایک ہزار 412 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 151 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ، 944 جاں بحق ہوئے جبکہ 313 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
گلگت بلتستان میں بھی کورونا نے 33 ہزار 338 افراد کو متاثر کیا ، 186 مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ 123 تاحال زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 495 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،741 جانبر نہ ہو سکے ، ریاست میں 49 ایکٹو کیسز ہیں ۔