کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مبینہ طور پر سڑک بند کرکے غیر ملکیوں کا شکار کرنے والوں کی ویڈیو بنانے والے ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد ایم پی اے جام اویس سمیت تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی گئی ۔
واضح رہے کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں بااثر افراد کے سڑک بند کر کے شکار کھیلنے کی ویڈیو بنانے پر ناظم جوکھیو کو قتل کر دیاتھا ، ناظم کی لاش ویرانے سے برآمد ہوئی تھی ۔ مقتول کے بھائی نے علاقائی ایم پی اے جام اویس گہرام اوران کے بھائی کریم گہرام پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے ناظم پر دباؤ ڈالا ، انکارپر ناظم کواغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیاتھا۔