چھتیس گڑھ:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں! بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اور13 کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اور13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے رائےپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکارنے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔