اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچی کی عمر11 یا12 سال بتائی جا رہی ہے۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم نعش ملنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔شناخت کے بعد بچی کے ورثہ کی تلاش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور کنسٹریکشن کا کام جاری ہے۔