لاہور:حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تنظیم انصارالاسلام پرعائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔صوبائی کابینہ کو چند ماہ قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس بھیجا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ انصارالاسلام کے خلاف ریفرنس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق انصار الاسلام جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تنظیم ہے۔