بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے دستبردار ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔جب کہ ورلڈکپ ریزورز خوشدل شاہ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی 18رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سییرز کیلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،شعیب ملک، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔