سمجھ نہیں آتی ایسا کیا کریں کہ امریکہ اور دوسرے ممالک ہمیں تسلیم کرلیں۔فائل فوٹو
سمجھ نہیں آتی ایسا کیا کریں کہ امریکہ اور دوسرے ممالک ہمیں تسلیم کرلیں۔فائل فوٹو

طالبان حکومت کا وفدآج پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد: افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں طالبان کا وفد آج  پاکستان کا دورہ کرے گا اور افغان صورتحال پر 2روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی کریں گے، طالبان وفد میں ان کے تجارت اور خزانہ کے وزیر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکومتی وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پردورہ کررہا ہے، افغان وفد افغان صورتحال پر 2روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

دو روزہ ٹرائیکاپلس اجلاس 11اور12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان،روس،امریکااور چین کے وفود شرکت کریں گے۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا ، جہاں اسلام آباد میں ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت ، افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہوگی۔