کراچی: اس صدی کا طویل ترین اوررواں سال کا آخری جزوی چاند گرہن18اور 19 نومبرکو ہوگا۔
امریکی ادارے ناسا کے مطابق جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28منٹ تک جاری رہے گا اور شمالی، جنوبی امریکا، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک ریجن میں دیکھا جاسکے گا۔
19نومبر کو ہونے والا چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا جودنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا ۔
اسی سال مئی 2021 میں مکمل چاند گرہن دیکھا گیا تھا یہ اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا۔ زیادہ تر گرہن دو گھنٹے سے بھی کم رہتے ہیں،یہ چاند گرہن 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 23 سیکنڈ میں جزوی ہوگا ۔
اس صدی میں 2001 سے 2100 کے درمیان 228 چاند گرہن ہوں گے۔ زیادہ تر سالوں میں دو جبکہ کچھ سالوں میں تین یا چار لگیں گے۔
اس سے قبل 2018 میں سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوا جو1 گھنٹہ، 42 منٹ اور57 سیکنڈ تک رہاتھا۔