ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منیر عرف کبوتر باز سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے
ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منیر عرف کبوتر باز سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے

ملیرپولیس کی کاروائی،لیاری گینگ وارکااہم کمانڈرمنیرکبوتربازگرفتار

ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارعزیز بلوچ گروپ کے اہم کمانڈرمنیر کبوتر باز کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منیر عرف کبوتر باز کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ملزم قتل،اقدام قتل بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ملیر میں گینگ وارکا نیٹ ورک فعال کرنا چاہتا تھا۔گرفتار ملزم سے دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم کیخلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفیش کی جارہی ہے۔