ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے پر رہنے والے عصر ملک سے نکاح کرلیا۔
ملالہ سے نکاح کرنے والے عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں ۔انہوں نے2 برس قبل پاکستان کرکٹ بورڈ میں شمولیت اختیار کی وہ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کے منیجر آپریشن بھی رہے ۔
ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقریبِ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری زندگی کا قیمتی دن ہے، عصر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، نکاح کی سادہ تقریب برمنگھم میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم آگے کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
دریں اثنا عصر ملک کے حوالے سے مذید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصرملک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔