کویت:کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں۔ ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں۔
جميل هذا الانسان نبي العصر الالكتروني عاجبني تنبؤاته ومعرفته بلي جاي انا اعرض عليه الزواج تتوقعون يوافق؟؟؟ https://t.co/H2WLlHtQeQ
— #شمس_حياتي_لاللتنمر ☀️ (@shamsofficial) November 5, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ اسے لیے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟.
شمس الاسلمی نے یہ ٹویٹ بل گیٹس سے متعلق ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ۔ جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے۔ لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔