پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔فائل فوٹو

آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان کا سفر تمام۔حسن علی کے کیچ چھوڑنے پر شدید تنقید

پاکستان ورلڈ کپ ٹی20 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے اعصاب شکن مقابلے ہار گیا۔ 2 اوور میں 22 رنز درکار تھے تب حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ کر میچ آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے شاہین آفریدی کو چھکے مار کر میچ ایک اوور قبل ہی آسٹریلیا کے نام کرادیا۔حسن علی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
آسٹریلیا کو میچ میں فتح کیلئے آخری2اوورز میں22رنز درکار تھے جبکہ آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں باقی تھیں تاہم کریز پر موجود میتھیو ویڈ نے صرف6گیندوں پر ہی ہدف حاصل کرلیا۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ سے بچنے والے لیفٹ آرم بلے باز نے شاہین آفریدی کو  3 چھکے لگاکر ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر تمام کیا۔
میچ میں شاداب خان کے سوا کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا جبکہ شاہینوں کی فیلڈنگ بھی ایک بار پھر سوالیہ نشان رہی۔ فیلڈرز نے کئی رن آؤٹ کے موقع گنوائے

قبل ازیں فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 177 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فئانل میں امیدوں کا محور آصف علی اور شعیب ملک کچھ نہ کر سکے۔شعیب ملک 1 اور آصف علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے 15ویں اوور سے 18 اوورز تک بڑا اسکور نہیں کیا گیا جس کے باعث ایک مرحلے پر ایکسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 155 تک کا اسکور کر پائے گا تاہم آخری اوورز میں فخر زمان نے چھکے لگا کر اسکور کو 176رنز تک پہنچایا۔فخر زمان نے میچ کے آخری اوور میں خطرناک فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 2 چھکے لگائے۔

محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ فخر زمان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 32 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں  4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔جب کہ کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنائے۔

میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔