اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیت کی صورت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے،اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔