دبئی:آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب مکمل صحتیاب،کھیل کیلیے فٹ قرار دیدیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے گزشتہ روز بری خبر سامنے آئی تھی کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا بخار اترگیا ہے جس کے بعد دونوں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل محمد رضوان اور شعیب ملک کا جائزہ لے گا اور میچ سے پہلے دونوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا۔