اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے رابطہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے اسپیکرکو اپوزیشن منانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ وزیراعظم نے اسد قیصر کو ہدایات دیں کہ اپوزیشن سے ای وی ایم، انتخابی اصلاحات اوردیگر بلز پر مشاورت کریں۔
ادھر مشترکہ اپوزیشن نے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی بات ہوئی ہے، اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔