ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے جس کے لئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
آسٹریلوی الیون میں فنچ (کپتان)، وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، میکسویل، مارکس سٹونز، میتھیو ویڈ، کمنز، مچل سٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔