بابراعظم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 کا کپتان مقررکیا گیا۔فائل فوٹو

محمد رضوان نے نیا کارنامہ انجام دیدیا ۔بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی انہوں نے متعدد ریکارڈ توڑے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں رضوان نے کلینڈر ایئر میں 1668 رنز بناکر کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا اور اب انہوں نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے والی پہلے کھلاڑی بن گئے۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے 2500 رنز مکمل کرکے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے یہ سنگ میل 62 میچوں میں عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 68 میچز میں 2500 رنز اسکور کئے تھے۔