کراچی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کے روز آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا ہے تاہم اب ٹیم سیریز کھیلنے کیلیے دبئی سے سیدھی بنگلہ دیش جائے گی۔
امت نیوزکے مطابق ورلڈکپ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھینے کیلیے جمعےکو رات گئے دبئی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی ۔البتہ بابر اعظم اورآل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلہ دیش میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز19 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔