کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر1.81 روپے مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوتا جارہاہے ، اب تک ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔
ایک ہفتے کے دوران ڈالر تین فیصد مہنگا ہو چکاہے ۔ 26 اکتوبر کو ڈالر 175.27 روپے پر بند ہوا تھا ۔