اسلام آباد:افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پرپاکستان مخالف عناصرموجود نہیں، سمجھ نہیں آتی ایسا کیا کریں کہ امریکہ اور دوسرے ممالک ہمیں تسلیم کرلیں۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ خوش آئند ہے، فریقین کے مابین مذاکرات کیلیے سہولت کاری کررہے ہیں، توقع کرتے ہیں عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں، ہم مختصر اورباصلاحیت فوج تشکیل دیں گے، ہماری حکومت وسیع البنیادہے، تمام قومیتیں شامل ہیں، اداروں میں خواتین 100 فیصد واپس آچکی ہیں، تعلیمی اداروں میں 75 فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پرآچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیا کریں کہ امریکا و دیگر ممالک ہمیں تسلیم کرلیں۔
وزیراعظم عمران خان سے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی آج ملاقات کریں گے۔