درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔فائل فوٹو
درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔فائل فوٹو

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کی اجازت

لندن:وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پرجیل کے گورنرنے اجازت دی، جبکہ ان کی پارٹنر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہوگی۔

بی بی سی کے مطابق میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی سٹیلا مورس وکیل ہیں، ان کا کہنا تھا وہ جولین اسانج سے 2011 میں اس وقت ملی تھیں جب انہوں نے جولین کی لیگل ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یاد رہے کہ اسانج کی عمر50 برس ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کے خلاف لڑ رہے ہیں۔