قانون سازی سے متعلق ق لیگ کے خدشات دور کیے جائیں گے۔فائل فوٹو
قانون سازی سے متعلق ق لیگ کے خدشات دور کیے جائیں گے۔فائل فوٹو

حکومت کا مسلم لیگ ق سے رابطہ

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قانون سازی کے معاملے پرحکومت کی طرف سے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا کا وفد جلد چوہدری برادران سے ملاقات کرے گا اورانہیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگربلز پربریفنگ دی جائے گی۔

قانون سازی سے متعلق ق لیگ کے خدشات دور کیے جائیں گے،اس سلسلہ میں حکومتی وفد چوہدری برادران سے ملاقات کےلیےجلد لاہور روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ ق نے پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے اور مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔