وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو اپنے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔پی ڈی ایم ترجمان نے اسد عمر کے بیان کے ردم عمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی۔وزرا میں دم ہے تو روک کر دکھائیں۔
اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں ترقیاتی کاموں کے اعلان کے ساتھ میڈیا کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت جبراً کسی شہری کو زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد شہر میں پچھلی دہائیوں سے ظلم ہو رہا تھا جس کو زمین دی اس کو الاٹمنٹ نہیں دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت جبراً کسی شہری کو زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد شہر میں پچھلی دہائیوں سے ظلم ہو رہا تھا جس کو زمین دی اس کو الاٹمنٹ نہیں دی۔
وفاقی وزیر نے کہا یقین تھا دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا، دو ارب 15 کروڑ میں اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں کام ہوا ہے اس سال 50 کروڑ روپے کا اسلام آباد کے دیہی علاقے میں کام ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی ، آپ کا لیڈر درد رکھتا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں، پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہیں یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آؤ گے تو بڑی کُٹ پڑے گی۔
جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’خان جھکا نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے، نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں، عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی، وزرا میں دم ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کی طبعی عمر پوری ہونے پر فصلی بٹیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔