اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نےکراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی 38 گاڑیاں ملک کے مختلف شہروں سے برآمد کرکے اصل مالکا ن کے حوالے کردی ہیں۔
ّاس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر AVLC شریف آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھنی ہوئی 38 گاڑیاں جوکہ اے وی ایل سی کے مختلف ٹیموں نے ملک کے مختلف شہروں سے بر آمد کیں جن میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ریوو، ٹویوٹا کرولا، کورے، سوزوکی مہران، سوزوکی کلٹس اور ہنڈا سٹی شا مل ہیں جوکہ مالکان کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
اس حوالے سےتقریب میں شامل گاڑی مالکان نے ایس ایس پی، اے وی ایل سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔