پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےکوویڈ-19 ٹیسٹنگ کےرزلٹ منفی آگئے

ڈھاکہ:قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں۔ آج صبح ڈھاکا پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

ٹیم مینجمنٹ نے کل بروز اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی، قومی اسکواڈ کل ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا۔اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ پریکٹس کے سیشنز کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کے دورہ بنگلادیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔