لاہور:وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سردیوں کیلیے بنایا گیا گیس فراہمی کا شیڈول سامنے آ گیاہے جس کے تحت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کو بس چند ہی گھنٹے کیلئے گیس دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کو گیس دینے کا شیڈول تیار کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے اس شیڈول کا نفاذ دسمبر سے ہو گا اوراس پر فروری تک عمل ہو گا۔