لاہورکے علاقہ رام گڑھ میں داماد کی فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، مرنے والے تینوں افراد باپ بیٹا ہیں ۔ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جسے جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
واقعہ رام گڑھ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حامد شاہ اور فرخ شاہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اورگھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہزیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور سیف سٹی کیمروں و سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ادھر جھنگ میں بیٹے نے رشتے کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار سے ماں، باپ اور بہن کو قتل کردیا۔
واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی پی او جھنگ کو لواحقین کی داد رسی کی ہدایت کردی۔