پولیس نے مشتبہ افراد کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو
پولیس نے مشتبہ افراد کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

لندن میں ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ۔ ایک شخص ہلاک

لندن میں ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایک انگریزی اخبارکے مطابق جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی ، دھماکے میں تیکسی ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا ہے ۔

انگریزی اخبارکے مطابق حملہ آور ٹیکسی میں سوار ہوا ، 29 سالہ ڈرائیور نے مسافرکے پاس مشکوک چیز دیکھی اور ٹیکسی کو لاک کرکے حملہ آورکو باہر نہ نکلنے دیا جس کے باعث دھماکہ گاڑی کے اندر ہی ہوا۔