لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کا کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ انصارعباسی کی دھماکہ خیز اسٹوری نے نواز شریف اور مریم نوازکے خلاف میگا اسکیم کو بے نقاب کیا ، حق کے ظہورکے لیے اللہ کا اپنا ایک طریقہ ہے ۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کی عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز ایک بار پھر سرخرو ہوئے ، الحمد للہ ۔